قائم مقام افغان سفیر کی افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے آصف درانی سے ملاقات
قائم مقام افغان سفیر آج وزات خارجہ پہنچے، ذرائع کے مطابق قائم مقام افغان سفیر سردار احمد شکیب نے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے آصف درانی سے ملاقات کی۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان قندھار میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے سوگوار افغان خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مسئلہ ہے، دونوں ممالک کو مل کر دہشت گردی کا مسئلہ حل کرنے کی ضرورت ہے۔