بارسلونا،ایف جی سی کی ایئرپورٹ ٹرین فیکٹری سے نکلنے کے دو دن بعد ہی توڑ پھوڑ کا شکار

Screenshot

Screenshot

ٹرانسپورٹ کے شعبے سے متعلق خبر کے مطابق، ایئرپورٹ کے لیے تیار کی جانے والی نئی ٹرین کو فیکٹری سے نکلنے کے صرف دو دن بعد ہی گرافیٹی کے ذریعے نقصان پہنچا دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق گرافیٹی کرنے والوں نے ٹرین کے اگلے شیشے تک کو رنگ دیا، جس کے باعث نئی ٹرین کی ریلوے نیٹ ورک پر آزمائشی سروس کے آغاز میں تاخیر ہو گئی۔ یہ ٹرین Alstom نے تیار کی ہے اور اسے ،ایف جی سی کے تحت ایئرپورٹ شٹل سروس کے لیے استعمال کیا جانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ماتارو کے ورکشاپ میں پیش آیا، جہاں ٹرین کو رکھا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی کچھ عرصہ پہلے رودالیز کاتالونیا  کی نئی ٹرین کو فیکٹری سے نکلنے کے 48 گھنٹوں کے اندر ہی گرافیٹی کا نشانہ بنایا گیا تھا، اور اب ایک بار پھر ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 17 مارچ کو اس نئی ٹرین کو رینفے کے مٹارو ورکشاپ کے ٹریک یارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم صرف دو دن بعد، 19 مارچ کی رات کو اسے نقصان پہنچایا گیا۔ ٹرین کی حفاظت کے لیے کھڑکیوں پر خصوصی حفاظتی فلم (وینائل) لگائی گئی تھی تاکہ اگر کوئی گرافیٹی کرے تو اصل سطح محفوظ رہے، مگر حملہ آوروں نے اس حفاظتی تہہ کو جزوی طور پر ہٹا دیا اور ٹرین کے مختلف حصوں پر رنگ کر دیا۔

اس توڑ پھوڑ کے باعث نہ صرف ٹرین کو نقصان پہنچا بلکہ اس کی آزمائشی کارروائیوں میں بھی تاخیر ہو گئی ہے، جو کہ مستقبل کی ایئرپورٹ شٹل سروس کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے