متعدد مقدمات میں بانی چیئرمین کی بریت تازہ ہوا کا جھونکا ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی نے متعدد مقدمات میں بانی چیئرمین عمران خان کی بریت کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق دھاندلی اورآئین سے انحراف کےخلاف 30 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے ہوگا۔

کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی نے بھرپور ملی جذبے کے ساتھ یوم پاکستان منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں کل سہ پہر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابقپی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں 21 اپریل کو کراچی میں عوامی ریلی کی بھی باضابطہ منظوری دی گئی۔

کورکمیٹی نے فیصلہ کیا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پیکیج، معیشت اور عوام پر اثرات کے عنوان سے 25 مارچ کو پریس کانفرنس کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بانی چیئرمین کے خلاف مقدمات پر عدالتی کارروائی اور ان کی بریت کے امکانات پر بریفنگ دی گئی۔

کور کمیٹی نے کہا کہ متعدد مقدمات میں بانی چیئرمین کی بریت تازہ ہوا کا جھونکا ہے،اس دوران عدلیہ سے بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں اور مقدمات کے جلد فیصلوں پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ سینیٹ انتخابات پر سردار لطیف کھوسہ کی رہائشگاہ پر پنجاب کے اراکین اسمبلی کا کل اجتماع ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی نے امریکی نمائندے ڈونلڈ لو کے کانگریس کمیٹی کے بیان کے مندرجات کا جائزہ لیا اور سابق سفیر اسد مجید کا ڈونلڈ لو کے بیان پر ردعمل حقائق کے تعین کےلیے اہم قرار دیا گیا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے الیکشن 2024ء میں بدترین دھالی کی جامع تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے