چوہدری امتیاز لوراں کا چوہدری راسخ الہی اورچوہدری مونس الہی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ تقریب، پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت

IMG_E6044

بارسلونا(دوست نیوز)سابق چئیرمین اوورسیز کمیشن پنجاب برائے اسپین چوہدری امتیاز لوراں کی جانب سے پاکستان سے آئے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادےاور قریبی دیرینہ دوست چوہدری راسخ الہی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہی کے اعزاز میں قرطبہ ریسٹورنٹ کائیے قرطبہ پر پرتکلف عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا،

عشائیہ تقریب میں چوہدری مونس الہی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،عشائیہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں چوہدری راسخ الہیٰ اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہی کی آمد پر چوہدری امتیاز لوراں اور ان کے صاحبزادوں چوہدری متین لوراں اور چوہدری مبین لوراں نے اوورسیز کیمونٹی کے ہمراہ پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا۔

پروقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت رضوان کاظمی نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سیدذولقرنین شاہ نے سر انجام دیے، محمد شوکت اویسی نے نعت عسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور شان اہلبیت پیش کی۔

چوہدری امتیاز لوراں نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام مہمانوں کا شکری ادا نہیں کروں گا بلکہ میں ان سب کا احسان مند رہوں گا،جو کام کے دن ہماری تقریب میں شامل ہوئے اور ہماری عزت افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ میری کوئی پارٹی نہیں ہے۔ میری پارٹی چوہدری مونس الہی ہے۔تمام عمر ان کے خاندان کے ساتھ گزاری ہے اور باقی زندگی بھی ان کے ساتھ ہی گزارنے کی خواہش ہے۔ چوہدری مونس الہی کسی بھی سیاسی پارٹی میں ہوں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

تقریب میں سعید حیدری نے پنجتن پاک کی شان میں منقبت قصیدہ، جبکہ قدیر احمد خان نےملی نغمے، گیت پیش کر کے محفل کو رنگین بنا دیا حاظرین محفل سے خوب داد وصول کی 

عشائیہ تقریب میں چوہدری شاہد رضا کوٹلہ ایم پی اے، چوہدری رفاقت حسین برطانیہ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ ، چوہدری سیلم لنگڑیال،چوہدری ثاقب طاہر،چوہدری عدیل طاہر،محمد امجد چوہدری تھلہ کلاں،چوہدری محمد آصغر،چوہدری محمد عاصم گوندل، سجاول خان، چوہدری رضوان احسن گوندل،رانا ناظم،چوہدری سکندر گوندل،راجو الیگزینڈر،محمد حسین،ارشد ساہی،راجہ بشارت حسین ،راجہ نعیم ،راجہ حسن نعیم ،سید ذولقرنین شاہ،راجہ ساجد محمود،چوہدری سلطان رانجھا ،راجہ امجد خالق،پروفیسرطاہر عظیم ،شیخ فاروق،محمد شہزاد بھٹی، سید فریاد حسین شاہ، چوہدری مدثر نون ،راجہ ارسلان مرل ،مہر آصف ،چوہدری ناصر بوڑا،غضنفر منظور،اسد قادری سمیت اوورسیز کمیونٹی کی بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر چوہدری مونس الہی اور چوہدری راسخ الہی نےدوستوں اور مداحوں کے ساتھ فوٹوزبنوائی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے