کرکٹ ایمپائرنگ کے میدان میں ملک عدنان نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا
کرکٹ ایمپائرنگ کے میدان میں ملک عدنان نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یورپ کے ساتھ اسپین اور برطانیہ میں آفیشل میچز میں خدمات انجام دینے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی انہیں اپنی ذمہ داریوں کے لیے منتخب کر لیا ہے۔
ملک عدنان کل کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ پی سی بی کے آفیشل ایمپائر کے طور پر پانچ میچز میں ایمپائرنگ کریں گے۔ یہ ان کے کیریئر میں ایک بڑی پیش رفت ہے جو ان کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

اس موقع پر سابق صدر کاتالان کرکٹ فیڈریشن خالد شہباز چوہان نے انہیں اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے دعا کی کہ ملک عدنان امپائرنگ کے اس سفر میں مزید کامیابیاں حاصل کریں اور ایک دن ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کی امپائرنگ تک ضرور پہنچیں۔
یہ کامیابی نہ صرف ملک عدنان بلکہ ان کے دوستوں اور چاہنے والوں کے لیے بھی باعثِ فخر ہے