شوہر کو اسرائیل کی جانب سے “بدسلوکی” کا سامنا، ہسپانوی فلسطینی کارکن سیف ابو کشک کی اہلیہ سیلی عیسیٰ نے دعویٰ

Screenshot

Screenshot

ہسپانوی فلسطینی کارکن سیف ابو کشک کی اہلیہ سیلی عیسیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کو اسرائیل کی جانب سے “بدسلوکی” کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ اس وقت بھوک ہڑتال پر ہیں۔

یوروپا پریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر سے براہِ راست بات نہیں کر سکیں اور انہیں تمام معلومات تل ابیب میں ہسپانوی قونصل کے ذریعے مل رہی ہیں۔ ان کے مطابق: “قونصل کا کہنا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں، مگر صدمے اور اداسی کی کیفیت میں ہیں، کیونکہ ہماری بیٹی کی سالگرہ تھی اور وہ اس سے بات نہیں کر سکے۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ سیف ابو کشک منگل کے روز دوبارہ اسرائیلی عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلوٹیلا کے اراکین کے خلاف اس طرح کی کارروائی اس لیے کی ہے تاکہ “فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی تحریک کو مجرمانہ رنگ دیا جا سکے۔”

سیلی عیسیٰ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے بارسلونا کے میئرجاؤئیمے کولبونی سے ملاقات کی ہے، کیونکہ سیف ابو کشک اسی شہر کے رہائشی ہیں۔ ان کے مطابق میئر نے مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ “سیف کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔”

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ہسپانوی وزارتِ خارجہ سے بھی رابطے میں ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اس بارے میں غور کر رہی ہیں اور اگر ایسا کیا تو اس کا اعلان کریں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے