پوپ لیو چہار دہم اپنے دورہ بارسلونا میں اولمپک اسٹیڈیم میں 37 ہزار افراد کے ساتھ دعائیہ اجتماع کی قیادت کریں گے
Screenshot
پوپ لیوچہار دہم کے دورۂ بارسلونا کا پہلا بڑا عوامی پروگرام منگل 9 جون کو ہوگا، جب اولمپک اسٹیڈیم میں تقریباً 37 ہزار افراد کے لیے شام کا دعائیہ اجتماع منعقد کیا جائے گا۔
یہ اجتماع دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔ شام 6 سے 8 بجے تک شرکاء کا استقبال موسیقی اور دعاؤں کے ساتھ کیا جائے گا، جبکہ دوسرا مرحلہ 8 سے 9:30 بجے تک جاری رہے گا، جس میں پوپ کی موجودگی میں عشائے ربانی کی عبادت اور کلامِ مقدس کی تلاوت شامل ہوگی۔
اس تقریب میں شرکت کے لیے کوئی فیس یا مذہبی شرط نہیں ہوگی، جبکہ ٹکٹس آن لائن دستیاب ہوں گے۔
پوپ کے اس دورے کا مرکزی نعرہ “اپنی نگاہیں بلند کرو” رکھا گیا ہے، جو ساگرادافیمیلیا میں واقع یسوع مسیح کے مینار کو دیکھنے کے تصور سے متاثر ہے، جسے پوپ 10 جون کو باضابطہ طور پر برکت دیں گے۔
یہ تقریب عظیم معمار انتونی گاؤدی کی وفات کی 100ویں برسی کے موقع پر ہوگی اور اس کے اختتام پر ایک خصوصی لائٹ شو بھی پیش کیا جائے گا۔
پوپ کے دیگر پروگراموں میں جیل (Brians 1)، Monastery of Montserrat کا دورہ، اور بارسلونا کے چرچ سانت آگستی میں ملاقات شامل ہیں۔
کاتالان حکومت بھی اس موقع پر پوپ کے اعزاز میں ایک سرکاری تقریب منعقد کرے گی، جبکہ صدر سلوادور اییا نے کہا ہے کہ یہ دورہ دنیا کے سامنے کاتالونیا کی انسانی اقدار کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔
مزید برآں، مونسرات میں 10 جون کو ہونے والی تقریب میں 10 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے، جہاں پوپ روزری کی قیادت کریں گے اور مشہور بچوں کا کوئر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔