وزیراعظم سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر برہم
وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کےلیے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی۔