اوئیگو کے 5 یورو والے ٹکٹ: آج کس وقت دستیاب ہوں گے، کن شہروں کے لیے ہیں اور خریدنے کا طریقہ

Screenshot

Screenshot

فرانسیسی ہائی اسپیڈ ٹرین آپریٹر اوئیگوOuigo نے اپنے پانچویں یومِ تاسیس کے موقع پر آج، پیر 11 مئی کو 5 ہزار خصوصی ٹکٹ صرف 5 یورو میں فروخت کے لیے پیش کیے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ رعایتی ٹکٹ صرف آج ہی دستیاب ہوں گے اور “پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر ختم ہونے تک فروخت کیے جائیں گے۔ مسافر یہ ٹکٹ اوئیگو کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے خرید سکتے ہیں۔

ان ٹکٹوں کے ساتھ سفر آج سے لے کر 12 دسمبر 2026 تک مخصوص نشستوں اور روٹس پر کیا جا سکے گا، اور یہ رعایت ان تمام راستوں پر لاگو ہوگی جہاں اوئیگو اپنی سروس فراہم کرتی ہے۔

دستیاب شہروں میں شامل ہیں:

  • Madrid
  • Barcelona
  • Valencia
  • Zaragoza
  • Tarragona
  • Alicante
  • Albacete

اوئیگو 2021 سے اسپین میں کام کر رہی ہے اور اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کر چکی ہے۔ کمپنی کی آمد کے بعد ہائی اسپیڈ ٹرینوں کے کرایوں میں نمایاں کمی آئی ہے، جس سے مسافروں کو خاطر خواہ مالی فائدہ پہنچا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے