پی ٹی آئی کیلئے مذاکرات کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، خورشید شاہ

خورشید شاہ : فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ریاست کے حق میں کیے گئے تمام حکومتی فیصلوں کی حمایت کریں گے، پی ٹی آئی کےلیے مذاکرات کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد گورنر شپ کے فیصلے ہوں گے، پارلیمنٹ کو مدت پوری کرنی چاہیے ورنہ ریاست کو نقصان ہوگا۔

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ معیشت کو بہتر کرنے کےلیے مؤثر اور دیرپا فیصلے کرنے ہوں گے۔

 پی پی پی رہنما نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کےلیے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مولانا فضل الرحمان کو ہمارا تعاون حاصل ہے، مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، اپنی سیاست بہتر طریقے سے آگے لیکر چلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے