بارسلونا میں ممکنہ دہشت گرد حملے کے خدشے کے پیش نظر آرک دے تریومف کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

Screenshot

Screenshot

بارسلونا کی بلدیاتی حکومت نے آرک دے تریومف کے مقام پر سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی ممکنہ دہشت گرد حملے سے بچا جا سکے۔ یہ اقدام گواردیا اربانا (مقامی پولیس) کی ایک رپورٹ کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس میں لوئیس کمپنیس کے پاسیو (سڑک) کے حساس مقامات کو محفوظ بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا، تاکہ 2017 میں لا رامبلا میں ہونے جیسے حملے سے بچا جا سکے۔

اس منصوبے کے تحت یادگار کے سامنے واقع سڑک کے اوپری حصے میں فزیکل رکاوٹیں نصب کی جائیں گی، کیونکہ یہ علاقہ اس وقت بغیر کسی حفاظتی انتظام کے ہے اور گاڑی کے ذریعے حملے کے لیے حساس سمجھا جاتا ہے۔

 بلدیہ کی تجویز کے مطابق بڑے گول گملے نصب کیے جائیں گے جن کا قطر 1.60 میٹر اور وزن تقریباً 2800 کلوگرام ہوگا، اور انہیں ایک دوسرے سے 1.5 میٹر کے فاصلے پر رکھا جائے گا۔ ان گملوں میں پانی کے ذخیرے بھی ہوں گے تاکہ الگ آبپاشی کے نظام کی ضرورت نہ پڑے۔

اس کے علاوہ مرکزی راستے پر چھ ٹیلی اسکوپک (اوپر نیچے ہونے والی) رکاوٹیں بھی لگائی جائیں گی، تاکہ صرف ہنگامی اور دیکھ بھال کے لیے گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جا سکے۔

یہ تمام اقدامات گواردیا اربانا کی 2025 میں دی گئی سفارشات کے مطابق کیے جا رہے ہیں، جس میں اس علاقے کو مزید محفوظ بنانے کی ضرورت بتائی گئی تھی۔

 یہ اقدامات 2017 میں لا رامبلا میں ہونے والے گاڑی کے ذریعے دہشت گرد حملے جیسے واقعے کو روکنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، جس کے بعد شہر میں بولارڈز (لوہے کی رکاوٹیں) نصب کی گئی تھیں۔

دیگر تفصیلات ،اس منصوبے پر تقریباً 4 لاکھ 54 ہزار یورو لاگت آئے گی۔کام مکمل ہونے میں تقریباً تین ماہ لگیں گے، اور سال کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔پوپ لیون چہار دہم کے جون میں متوقع دورے سے پہلے یہ کام مکمل نہیں ہو سکے گا۔

اس وقت اسپین میں دہشت گردی کا خطرہ لیول 4 (زیادہ خطرہ) پر ہے، اور حالیہ برسوں میں بارسلونا میں کئی شدت پسندوں کی گرفتاریاں بھی ہو چکی ہیں، جن میں کچھ اہم مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے