Screenshot
سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے اس وقت حیرت کا باعث بن گیا جب معروف ہسپانوی اداکارہ ایستھر ایکسپوسیتو اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کلیان ایمباپے کو بارسلونا کی مشہور عبادت گاہ ساگرادا فامیلیا کا دورہ کرتے دیکھا گیا۔
یہ جوڑا 2026 فٹبال ورلڈ کپ کے فوراً بعد بارسلونا کے سفر پر آیا اور شہر کی اس علامتی عمارت کو دیکھنے کے لیے نجی گائیڈڈ ٹور کا انتخاب کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں شخصیات کو عام سیاحوں کی طرح گائیڈ کے ساتھ عمارت کے اندر گھومتے دیکھا گیا، جس پر وہاں موجود افراد حیران رہ گئے۔
ایک سیاحتی ایجنسی کے منتظم نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ “آپ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک عام دن ہے، لیکن اچانک ایمباپے اور ایستھر ایکسپوسیتو کو ساگرادا فامیلیا میں داخل ہوتے دیکھتے ہیں، ایسے لمحات بھلائے نہیں جا سکتے۔”
اطلاعات کے مطابق یہ جوڑا صبح سویرے تقریباً 7 بجے کے بعد وہاں پہنچا اور کئی گھنٹوں تک اس تاریخی مقام کے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیتا رہا۔ انہوں نے عمارت کے فنِ تعمیر اور باریک تفصیلات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جو اب دنیا کی بلند ترین مذہبی عمارت بن چکی ہے۔
