امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔
Screenshot
اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھاکہ اطالوی وزیرِ اعظم نے بار بار میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کی درخواست کی، انہوں نے فرانس میں جی سیون ملاقات میں تصویر کھنچوانے کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ اٹلی میں جارجیا میلونی کی مقبولیت کا گراف کافی نیچے جا رہا ہے، میلونی کی مقبولیت میں کمی کی وجہ شاید ایران معاملے پر امریکا کی بات نہ ماننا ہے، جارجیا میلونی نے ہمیں اٹلی کی رن ویز تک استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔
امریکا اٹلی اور دیگر نیٹواتحادیوں کے تحفظ کیلئے سالانہ اربوں ڈالر دیتا ہے، اب امریکا نے ایران کو شکست دی ہے تو اب میلونی مقبولیت بڑھانے کیلئے دوبارہ دوستی چاہتی ہیں، نو تھینکس۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے ایک اطالوی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا تھاکہ جارجیا میلونی نے جی 7 اجلاس میں ان کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے بہت منت سماجت کی تھی۔
امریکی صدر کے بیان کے بعد اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات مکمل طور پر من گھڑت ہیں، میں واقعی حیران ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ امریکا کا صدر اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایسا رویہ کیوں اختیار کرتا ہے، اور یہ پہلی بار نہیں ہے۔
ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکا اور اٹلی کے تعلقات کشیدہ ہوگئے اور اطالوی وزیر خارجہ نے آئندہ ہفتے امریکا کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا۔