امریکہ میں 25 کروڑ شہد کی مکھیوں سے لدا ٹرک الٹ گیا، ہائی وے پر افراتفری پھیل گئی

Screenshot

Screenshot

امریکہ کے شمال مغربی علاقے میں ایک ٹرک، جس میں تقریباً 25 کروڑ شہد کی مکھیاں موجود تھیں، ہائی وے پر الٹ گیا جس کے باعث شدید افراتفری پھیل گئی۔ یہ حادثہ یلو اسٹون نیشنل پارک سے گزرنے والی سڑک پر پیش آیا، جہاں ٹرک کے الٹنے سے مکھیاں آزاد ہو کر پھیل گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز یو ایس ہائی وے 191 پر پیش آیا۔ واقعے کے بعد ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے آنے والے مونٹانا کے گیلٹن کاؤنٹی کے ایک شیرف اہلکار کو مکھیوں نے نو مرتبہ ڈنک مارا۔

حادثے کے فوراً بعد امدادی گاڑیاں، دو کرینیں اور ایک مکھی پالنے والا ماہر حفاظتی لباس میں موقع پر پہنچا تاکہ نقصان کا جائزہ لیا جا سکے اور چھتوں کو دوبارہ سنبھالا جا سکے۔

اگرچہ ہائی وے کو مکمل طور پر بند نہیں کیا گیا، تاہم یلو اسٹون نیشنل پارک کی انتظامیہ نے مسافروں کو خبردار کیا کہ صفائی اور کنٹرول کے کام کے دوران ٹریفک میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔

ایک عینی شاہد ابرام انتونوچی نے بتایا کہ وہ بوزمین سے ویسٹ یلو اسٹون جا رہے تھے جب پولیس نے انہیں تقریباً 20 منٹ کے لیے روک لیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مکھیاں ان کی گاڑی میں داخل ہو گئیں، لیکن وہ خوش قسمتی سے ڈنک سے محفوظ رہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے