مرکز ولایت  القائم سنٹر امام بارگاہ  سپین کے زیر اہتمام محرم الحرام  یوم عاشورہ کا جلوس برآمد

IMG_2458

دنیا بھر کی طرح سپین کے شہر بارسلونا میں محرم الحرام کربلا  سید الشہدا  مولا حسین علیہ اسلام اور انکے جانثار  ساتھوں کی شہادت کے حوالے سے مجالس اعزاداری عیقدت و اخترام سے جاری   

قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے

اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد 

جس میں ذاکر اہلبیت  سید سبط الحسن  نے مولا حسین علیہ اسلام غازی عباس علمبدار علیہ اسلام   کی شجات و بہادری صبر و استقامت اہلبیت کی شان  بیان کی 

 مجلس اعزا میں سید ظل ثقلین زیدی  نے اپنے مخصوص انداز میں واقعہ کربلا کے فضایل و مصائب بیان  کرتے ہوئے کہا کہ مقام عالی مقام سلطان کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کا قافلہ محرم کو کربلا پہنچا۔جس میں بوڑھے، بچے، خواتین اور نوجوان شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین کا مقصد یزید سے جنگ نہیں بلکہ دین اسلام کا صحیح پیغام دینا تھا جو آپ کے نانا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا

 یزید اور یزید کے لشکر حق کو ختم کرنا اور ہر قسم کی برائی پھیلانا چاہتے تھے لیکن امام حسین نے فرمایا کہ ان کے نانا کا دین اسلام اور ان کا پیغام ان کی زندگی میں ختم نہیں ہوگا۔ اس مقصد کے لیے امام حسین نے کربلا میں عظیم قربانی دی اور اسلام کو بچایا۔ 

 حتی کہ ایمان بچانے کے لئے اپنی تو کیا بچوں کی بھی قربانی سے دریغ نہ کرے 

 بارسلونا کے گرود نواح سے مومنین مومنات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی 

نعرہ حیدری یا علی یا علی لیبک یاحسین لیبک یا حسین  کے نعروں سے علاقہ کی فضا گونج اٹھی 

عیقدت مندوں نے غازی عباس علمبدار کی بہادری شجات  کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے    واقعہ کربلا کو سنتے ہوئے آنسوں سسکیوں کے ساتھ  نذرانہ عیقدت پیش کیا  اور ماتم داری کی 

مجلس کے آخر  میں لنگر ونیاز سید عباس شاہ اور ڈاکٹر فہیم شاہ کی جانب سےلنگر  خوانی کا  وسیع  تر اہتمام کیا گیا 

انتظامیہ میں شامل سید ذوالفقار شاہ،سید سعید شاہ،سید اظہر عباس نقوی،چوہدری شہباز،چوہدری اقبال،چوہدری زبیر چیمہ،باوا سبط شاہ جی نے بہترین انتظامات کئے اور مقامی حکومت اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Screenshot

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے