کاتالونیا میں جنوری سے مئی تک کام کے دوران 55 افراد ہلاک

Screenshot

Screenshot

کاتالونیا میں جنوری سے مئی کے دوران کام سے متعلق حادثات میں 55 افراد جان کی بازی ہار گئے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق39 افراد کام کے دوران ہلاک ہوئے (پچھلے سال 30 تھے)

  • 16 افراد کام پر جاتے یا واپس آتے ہوئے حادثات میں جان سے گئے (پچھلے سال 8 تھے)

رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثات میں خاص طور پر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو 128.5 فیصد بڑھ گئے، جبکہ کام کے دوران اموات میں بھی 30 فیصد اضافہ ہوا۔

کام کے دوران ہلاک ہونے والوں میں:

  • 36 مرد
  • 3 خواتین شامل تھیں
  • زیادہ تر اموات بارسلونا کے علاقے میں ہوئیں، جہاں 24 افراد جان سے گئے (یعنی 66 فیصد)

صرف مئی کے مہینے میں،6 افراد کام کے دوران ہلاک ہوئے،4 افراد کام پر آتے جاتے ہوئے حادثات کا شکار ہوئے

مزید یہ کہ سنگین نوعیت کے کام کے دوران حادثات میں بھی 6.8 فیصد اضافہ ہوا،ایسے کیسز کی تعداد بڑھ کر 234 ہو گئی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے