بارسلونا ایئرپورٹ پر 20,000 سے زائد ویاگراکی گولیاں ضبط

IMG_3855

یہ حالیہ برسوں میں اس قسم کی دوائیوں کی سب سے بڑی ضبطیوں میں سے ایک ہے، جس کی مالیت تقریباً 100,000 یورو تک پہنچتی ہے۔

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا ایئرپورٹ پر 11 فروری بروز منگل، ہسپانوی گواردیا سول (Guardia Civil) اور ٹیکس ایجنسی نے 20,208 سلڈینافل (Sildenafil) گولیاں قبضے میں لے لیں، جو کہ مردانہ کمزوری کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

یہ گولیاں ایک مسافر کے سامان میں موجود تھیں، جن کی مالیت 94,169.28 یورو بتائی گئی ہے۔ یہ کارروائی بارسلونا-ایل پرات ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 پر شام 6 بجے انجام دی گئی۔ گواردیا سول کی فِسکل اینڈ بارڈر انویسٹی گیشن یونٹ (UDAIFF) اور ٹیکس ایجنسی کے اہلکاروں نے سامان کی جانچ کے دوران مسافر کی چیک اِن کی گئی سوٹ کیس میں بڑی تعداد میں یہ دوا برآمد کی۔

یہ مسافر 22 سالہ ہسپانوی-ڈومینیکن شہری تھا، جو سینٹو ڈومنگو (ڈومینیکن ریپبلک) سے آنے والی پرواز میں سوار تھا۔ وہ دوا کی قانونی حیثیت ثابت کرنے کے لیے کسی بھی مجاز دستاویزات یا اجازت نامہ پیش کرنے میں ناکام رہا۔

اس بنیاد پرگواردیا سول نے اسے ادویات کے معاملے میں عوامی صحت کے خلاف جرم کے تحت گرفتار کر لیا، کیونکہ وہ یہ دوا غیر قانونی طور پر ملک میں لانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ضبط شدہ مواد کو بارسلونا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹاکسیالوجی کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ گرفتار شخص کو ایل پرات دے لوبریگات (بارسلونا) کی عدالت نمبر 3 کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے