موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کا افتتاح،ہسپانوی بادشاہ فیلیپ ششم، سلوادور اییا اور دیگر حکام کے ساتھ عشائیہ،

آٹھ سال بعدکاتالونیا کے صدر سلوادور اییا نے بادشاہ کی سلامی میں شرکت کرکے روایت کو بحال کیا
اتوار کے روز بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کا باضابطہ افتتاح ایک روایتی سرکاری عشائیہ کے ساتھ کیا گیا، جو میوزیو ناسیونال د آرٹ دے کاتالونیا (MNAC) میں منعقد ہوا۔ اس تقریب کی صدارت اسپین کے بادشاہ فیلیپ ششم نے کی، جبکہ کاتالونیا کے صدر سلوادور اییا اور بارسلونا کے میئر جاؤمے کولبونی بھی موجود تھے۔
افتتاحی عشائیے میں دیگر حکام اور ٹیکنالوجی سیکٹر کے نمایندے بھی شریک ہوئے، جن میں اسپین کے وزیر صنعت جوردی ہریو، GSMA کے ڈائریکٹر جنرل ویویک بدریناتھ، اسپین کے وزیر برائے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور پبلک سروس اوScar لوپیز اور GSMA کے سی ای او جان ہوفمین شامل تھے۔