Screenshot
اسپین کے معروف فٹبالر سرجیو راموس اور ٹی وی پریزنٹر پیار روبیو نے اپنی محبت کی 14ویں سالگرہ منائی ہے۔ اس موقع پر راموس نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔
راموس نے لکھا کہ ”14 سال پہلے آج ہی کے دن ہماری نظریں پہلی بار ملیں اور میری زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی۔“ انہوں نے کہا کہ اس وقت انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ یہ پہلی ملاقات ان کی زندگی کے خوبصورت ترین سفر کا آغاز بن جائے گی۔
سرجیو راموس نے اپنی پوسٹ میں اپنے خاندان کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان دونوں کو ایک دوسرے کو جانتے ہوئے 14 سال جبکہ شادی کو 7 سال ہو چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے چار بچوں پر مشتمل ایک خوبصورت خاندان تشکیل دیا۔
راموس نے کہا کہ ”گھر کو زندگی، قہقہوں اور اچھے والے ہنگاموں سے بھرا دیکھنا مجھے یقین دلاتا ہے کہ تمہارے ساتھ گزارا ہر قدم، ہر فیصلہ اور ہر سال مکمل طور پر قابلِ قدر رہا ہے۔“
فٹبالر نے اپنی اہلیہ کو اپنی زندگی کا ”ناقابلِ تبدیل ستون، بہترین ساتھی اور اپنی زندگی کی محبت“ قرار دیا۔
انہوں نے پیلار روبیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل شروع ہونے والا یہ سفر ان کی زندگی کا ناقابلِ فراموش سفر ہے اور خواہش ظاہر کی کہ دونوں آئندہ بھی کئی سال ایک ساتھ گزارتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھتے رہیں۔
سرجیو راموس اور پیلار روبیو نے 15 جون 2019 کو سیویا کے کیتھیڈرل میں شادی کی تھی۔ دونوں کے چار بچے ہیں اور گزشتہ برسوں کے دوران وہ سوشل میڈیا پر اپنی خاندانی زندگی اور محبت کے لمحات بھی شیئر کرتے رہے ہیں۔
