Screenshot
بارسلونا میں تارکین وطن مخالف احتجاج صرف چند درجن افراد شریک، دوسری جانب تارکین وطن کے حق میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت ، پی او اے ایف اسپین کے چئیر مین چوہدری شہزاداکبر وڑائچ نے خصوصی شرکت کی
انتہائی دائیں بازو کے گروپ Save Europe کی جانب سے منعقد کی گئی ریلی میں صرف چند درجن افراد نے شرکت کی۔ مظاہرہ بارسلونا کے پلاسہ سانت جاؤمے میں ہوا۔ Save Europe نے سپین کی یوتھ تنظیم Revuelta کے ساتھ مل کر اس احتجاج کا انعقاد کیا تھا۔ Revuelta کے تعلقات دائیں بازو کی سیاسی جماعت Vox سے بھی بتائے جاتے ہیں۔ تنظیم نے لوگوں کو شام 7 بجے بارسلونا کے مرکزی علاقے میں جمع ہونے کی دعوت دی تھی۔ یہ مہم یورپ کے مختلف شہروں کے دورے کا حصہ ہے اور سپین میں اس کا پہلا پروگرام بارسلونا میں رکھا گیا تھا۔
مظاہرین Save Europe Act نامی اقدام کی حمایت کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اس منصوبے کا مقصد یورپی یونین کے رکن ممالک سے بڑی تعداد میں تارکینِ وطن کو ڈیپورٹ کرنے کی پالیسی کو فروغ دینا ہے۔
تاہم منتظمین کی توقعات کے برعکس ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شریک نہیں ہوئے اور صرف چند درجن افراد پلاسہ سانت جاؤمے میں جمع ہوئے۔
چیئرمین پی او اے ایف اسپین چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ بھی ایمیگرینٹس کے حق میں مخالفین کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے ۔ ف۔ acn
