بارسلونا: قونصل خانۂ پاکستان بارسلونا کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی اور سال قائد اعظم کے موقع پر معروف شاعر ڈاکٹر نثار ترابی کے اعزاز میں ’’ایک شام ڈاکٹر نثار ترابی کے نام‘‘ کے عنوان سے ایک شاندار محفلِ مشاعرہ منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت اسپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے کی، جبکہ تقریب قونصل جنرل پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی۔
سفیر محترم ڈاکٹر ظہوراحمد نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ مالاگا یونیورسٹی کے ایک دوست پروفیسر نے علامہ اقبال پر ایک اسپانش میں کتاب لکھی ہے،جو اقبال اکیڈیمی لاہور نے شائع کی ہے۔ہم بہت جلد اس کی بارسلونا میں رونمائی کریں گے جو اسپانش اور انگریزی میں ہے۔اس کتاب کا مقصد یہ ہے کہ اسپانش بولنے والے لوگوں کو اقبال سے روشناس کرانا ہے بلکہ اپنی نئی نسلُکو جو اسپانش بولتی ہے ان کو بھی اپنے اکابرین کے بارے بتانا ہے
ڈاکٹر ظہور احمد نے کہا کہ یہاں کے سینیٹر کے ساتھ مل کر ایک تنظیم بھی بنائی گئی ہے جس کا نام ہے آمیگوز پاکستان،پاکستان کے دوست جس کا مقصد ان لوگوں کو ایک پلیٹ فارم ہر جمع کرنا ہے جو پاکستان کو کسی بھی حوالہ سے جانتے ہیں اور پاکستان کو پسند کرتے ہیں اس پلیٹ فارم پر بزنس مین ہیں ،یونیورسٹیز کے پروفیسرز ہیں ہم ان لوگوں کے ساتھ مل کر مقامی اسپانش اداروں میں پاکستان کو روشناس کرائیں گے۔ہمارا اولین مقصد صرف یہ ہے کہ ہماری نہی نسل کے بچے اس معاشرے میں اپنا کردار ادا کرسکیں اور مفید شہری کے طور پر جانیں جائیں
