پاکستان جرنلسٹ کلب کے زیر اہتمام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 147 واں یوم پیدائش پیر کو ملی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ایتھنز (ساجد نصیر ) پاکستان کی طرح بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے اپنے قائد کی پیدائش کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا یونان میں صدر پاکستان جرنلسٹ کلب رجسٹرڈ یونان میاں وقار احمد لادیاں کی زیر صدارت یوم قائد کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جرنلسٹ کلب کے ممبران اور پاکستانی برادری کی سماجی شخصیات نے شرکت کی

تلاوت قرآن چوہدری غضنفر نے فرمائی بارگاہ رسالت میں چوہدری اسد نے عقیدت و سلام کے پھول نچھاور کیے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جاوید بلوچ نے ادا کیے تمام مہمانوں چیف کوآرڈینیٹر چوہدری سجاد احمد ۔ چیرمین رائیڈر فورم احسان اللہ کھٹانہ ۔چوہدری  وجاہت بابر۔نائب صدر جرنلسٹ کلب چیرمین مزدور اتحاد یونین ڈاکٹر تنویر احمد ساقی ۔صدر پاکستان تحریک انصاف نور احمد میو۔ جنرل سیکرٹری امتیاز گل ۔سینئر نائب صدر تحریک انصاف چوہدری اشفاق بھاٹی ۔رحمان جاگل ۔نے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان جرنلسٹ کلب کو یوم قائد کی پروقار تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی انہوں نے 

باہمی اتحاد و یگانگت کے ساتھ ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کے لئے بابائے قوم کی تعلیمات اور زریں اقوال پر عمل کرنے پر زور دیا صدر پاکستان جرنلسٹ کلب میاں وقار احمد لادیاں نے یوم قائد کے حوالے سے کہا اللہ تعالیٰ نے ہمیں عظیم قائد عطا کیا اور اس عظیم قائد کی بدولت آزاد وطن حاصل ہوا

قائداعظم محمد علی جناح آج بھی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں، قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے اصولوں پرعمل ہے۔ آخر میں کیک کاٹا گیا سید مراد نے ملی نغمہ پیش کیا مہمانوں کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے