کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیراہتمام لڑکیوں کرکٹ لیگ اور انڈر 19لڑکوں کی کرکٹ لیگ کا آغاز

IMG_7740

بارسلونا(دوست نیوز) کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام چھ اپریل کو منجوئی کرکٹ گراونڈ میں لڑکیوں کی کرکٹ لیگ 2025اور انڈر 19لڑکوں کی لیگ 2025کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

دونوں کرکٹ لیگز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لیگ جیتنے والی ٹیموں اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں تقسیم ہونے والی ٹرافیوں،شیلڈز اور میڈلز کی رونمائی کی گئی

افتتاحی تقریب کے موقع پر لڑکیوں کی تین کلبز کی ممبر کھلاڑیوں کے گروپ فوٹو بنائے گئے اور دو کلبز کے درمیان افتتاحی میچ بھی ہوا

اس موقع پر لیگ انچارج محمد ندیم نے لیگز کے حوالہ سے اصول وضوابط اور شیڈول کے بارے میں بریف کیا۔دیگر آفیشلز نے بھی کرکٹ لیگ کے حوالہ سے گفتگو کی

کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے صدر غلام صابر نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ اپنی صلاحیتوں سے آگے بڑھ کر کرکٹ کا نام روشن کریں اور نئے آنے والوں کے لئے ایک مثال بنیں،ڈسپلن کا مظاہرہ کریں اور اسپورٹس مین اسپرٹ کسی بھی کھلاڑی کے لئے کامیابی کے دروازے کھولتا ہے لہذا اس پر ضرور عمل کریں 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے