چوہدری غلام رضا خان سردار کے والد محترم حاجی چوہدری سردار خان مرحوم راجو چوہان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے مسجد غلامان مصطفی بیسوس میں دعائیہ محفل

IMG_8189

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا میں ٹیکسی سیکٹر کی معروف شخصیت چوہدری غلام رضا خان سردار اور ان کے بھائی چوہدری ضمن عباس سردار،چوہدری عمران خان سردار،چوہدری غلام مصطفی سردار کے والد محترم حاجی چوہدری سردار خان مرحوم راجو چوہان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے مسجد غلامان مصطفی بیسوس میں دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا۔

کمیونٹی کے ہرمکتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور چوہدری غلام رضا خان سردار اور ان کے بھائیوں سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی 

پیر سید عرفان علی بخاری بانی چئیر مین دارالعرفان بارسیلونیتا نے والدین کی عزت واحترام اور ان کی دعاؤں کا تذکرہ قرآن وحدیث اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی کے مختلف واقعات کو بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی پیر ولی یا انسان نہیں ہے جو آپ کے لئے خلوص سے دعا کرے آپ کے لئے آپ کے والدین کی دعائیں ہی آپ کی زندگی اور مشکلات کو حل کرسکتی ہیں،انہوان نے کہا کہ اپنے والدین کی عزت کریں اور دعائیں لیں،نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ والد کے چہرے کو دیکھنا ایک مقبول حج کے ثواب کے برابر ہے۔صحابی نے پوچھا کہ اگر ایک سے زائد بار دیکھا جائے تو آپ نے فرمایا کہ اگر ایک سو بار بھی دیکھو تو اللہ سبحانہ تعالی سو مقبول حج کا ثواب دیں گے۔انہوان نے چوہدری غلام رضا خان سردار کے والد مرحوم کی روح کے بلندی درجات کی دعا کی اور ختم پاک پڑھا گیا

آخر میں چوہدری غلام رضا خان سردار اور ان کے بھائیوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ احباب نے ہمارے والد مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور ایصال ثواب کی محفل میں شریک ہوئے،آپ احباب نے ہمارے دکھ کو سمجھا اور محسوس کیا جس پر آپ سب کا شکریہ اور دعا گو ہیں کہ اللہ سبحانہ تعالی آپ لوگوں کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے آمین 

ایصال ثواب کی محفل میں شریک تمام شرکاء کو چوہدری غلام رضا خان سردار اور ان کے بھائیوں کی جانب سے کھانا پیش کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے