اٹلی میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں تین پاکستانی گرفتار

IMG_9899

اٹلی کے شہروں تورین، کتانزارو اور بریشیا میں تین پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ایک مجرمانہ نیٹ ورک کا حصہ تھے جو پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ منتقل کرتا تھا۔

یہ نیٹ ورک مبینہ طور پر جعلی ورک ویزوں کے ذریعے لوگوں کو لیبیا لے جاتا، وہاں سے کشتیوں کے ذریعے یونان یا اٹلی بھیجتا تھا۔ 14 جون 2023 کو یونان کے ساحل کے قریب ایک کشتی ڈوبی تھی، جس میں سینکڑوں پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔ گرفتار ہونے والے افراد اسی واقعے سے متعلق تفتیش میں زیرِ نظر آئے تھے۔

یہ گرفتاریاں پاکستانی حکام کی درخواست پر کی گئیں اور اطالوی پولیس نے بین الاقوامی تعاون سے کارروائی کی۔ مزید تین پاکستانیوں کی تلاش جاری 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے