پی ٹی آئی اسپین کے انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد جیتنے والے پینل کی پہلی مشاورتی میٹنگ جلسہ بن گئی،مقررین کا قائد عمران خان کو خراج عقیدت
بارسلونا(دوست نیوز)پی ٹی آئی اسپین کے انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد جیتنے والے پینل کی پہلی مشاورتی اور تمام ممبران ،کارکنان کے شکریہ ادا کرنے کی میٹنگ، جس کی صدارت صدارت صدر تحریک انصاف سپین ملک محمد شہباز نے کی۔میٹنگ میں سابق صدر تحریک انصاف میڈرڈ زاہد قیصر کی خصوصی شرکت کے علاوہ انٹرا پارٹی الیکشن میں اہم کردار ادا کرنے والے ٹائیگرز نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن مجیداور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا،جس کی سعادت قمرجاتریہ نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض پی ٹی آئی اسپین کے سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالصبور نے سرانجام دئیے
چوہدری عبدالصبور نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور آج کی میٹنگ کے حوالہ سے بریفنگ دی،قائد عمران خان اور بشری عمران کی قید وبند کی صعبتوں اور دیگر تقریبا دس ہزار کے قریب کارکنان کی جیل پر گفتگو کی اور اسے حکومت کا ظالمانہ رویہ قرار دیا

چئیرمین پی ٹی آئی اسپین سید ذوالقر نین شاہ،صدر ملک محمد شہباز،سابق صدر میڈرڈ زاہد قیصر،سابق صدر پی ٹی آئی اسپین شہزاد اصغر بھٹی،شبیر حسین شاہ شیرازی،پروفیسر محمد مشتاق،توقیر شاہ ،ڈاکٹر ہما جمشیداور چوہدری ظہیر عاطف سمیت رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی مشکل کا شکار ہے انتہائی کٹھن دور سے گزر رہی ہے۔یہ ہمیشہ نہیں رہنا اور ہم سب اس وقت تک متحرک رہیں گے احتجاج کریں گے جبکہ عمران خان دوبارہ وزیراعظم نہیں بن جاتے۔

چیئرمین سید ذوالقرنین شاہ نے کہا ہماری جماعت کا وژن ہی انصاف اور حق کے لیے کھڑا ہونا ہے۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب متحد رہیں اور فوری طور پر متحرک ہوں،
صدر پی ٹی آئی اسپین ملک محمد شہباز نے کہا جب الیکشن ختم تو سب پینل ختم اب ہم سب پاکستان تحریک انصاف اسپین ہیں،اس پلیٹ فارم پر سب متحد ہو کر پی ٹی آئی کے لئے عمران خان کے لئے کام کریں گے،

پی ٹی آئی اسپین کی نئی منتخب باڈی کو مبارک باد دینے کے کئے معروف سماجی شخصیت چوہدری رضوان احسن گوندل مٹھائی لے کر پہنچ گئے،میٹنگ کے اختتام پر صدر ملک محمد شہباز،چئیرمین سید ذوالقرنین شاہ اور دیگر منتخب ممبران کا منہ میٹھا کرایا اور دلی مبارک باد پیش کی
ملٹری کورٹ اور شریف کورٹ سے سزا پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور عہدیداران کے ساتھ ساتھ قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری عمران کے لئے پروفیسر مشتاق احمد نے دعا کرائی کہ اللہ سبحانہ تعالی پی ٹی آئی کی مشکلات کا خاتمہ فرما اور ملک پاکستان کو امن پسند اور انصاف پسند وطن بنا آمین

عمران خان زندہ باد،پی ٹی آئی زندہ باد،پی ٹی آئی کارکنان زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے
