ہماری جماعت کا وژن ہی انصاف اور حق کے لیے کھڑا ہونا ہے۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب متحد رہیں اور فوری طور پر متحرک ہوں،چیئرمین سید ذوالقرنین شاہ
بارسلونا/پی ٹی آئی اسپین کے انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد جیتنے والے پینل کی پہلی مشاورتی اور تمام ممبران ،کارکنان کے شکریہ ادا کرنے کی میٹنگ، جس کی صدارت صدارت صدر تحریک انصاف سپین ملک محمد شہباز نے کی۔میٹنگ میں سابق صدر تحریک انصاف میڈرڈ زاہد قیصر کی خصوصی شرکت کے علاوہ انٹرا پارٹی الیکشن میں اہم کردار ادا کرنے والے ٹائیگرز نے شرکت کی

نامزد ہونے والے چئیرمین پی ٹی آئی اسپین سید ذوالقرنین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا اس وقت خان صاحب کو ہماری ضرورت ہے، پہلے شاید اتنی نہیں تھی۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے پانچوں امیدوار نہایت مضبوط اور کامیاب تھے، اور پی ٹی آئی اسپین نے پوری دنیا میں اپنا نام روشن کیا۔

یہ سب انہی لوگوں کی محنت کا نتیجہ تھا۔ اس میں ملک شہباز، شہزاد بھٹی ،شیراز بھٹی، چوہدری عبدالصبور اور آپ سب ساتھی شامل تھے۔ اس وقت واقعی بہت ضرورت تھی، اور ہم سب نے مل کر محنت کی۔ ہمارا مقصد ہمیشہ یہی رہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے خلاف اپنی آواز بلند کریں، اور ہم نے اسپین سے ہمیشہ یہ آواز اٹھائی ہے، اور انشاء اللہ آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے۔

میں آپ سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں خود کو چیئرمین نہیں سمجھتا، بلکہ عمران خان کا ایک ادنی کارکن سمجھتا ہوں، اور اسی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا۔
میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ میں شروع سے لے کر آج تک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، اور انشاء اللہ ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔ یہ میرا آپ سب سے وعدہ ہے۔ ہمارے تمام ساتھی، چاہے وہ کسی بھی سطح پر ہوں، اس جدوجہد کا حصہ ہیں۔
انٹرا پارٹی الیکشن نے بھی یہ ثابت کیا ہے کہ ہماری کمیونٹی میں شعور موجود ہے اور لوگ حق کے لیے کھڑے ہونا چاہتے ہیں۔ چاہے یہ اسپین کی سطح پر ہو یا پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر، ہمیں اپنی آواز مضبوط کرنی ہے۔ میں یہاں تک کہتا ہوں کہ ہماری اپوزیشن میں موجود لوگوں کو بھی دعوت دیں گے کہ آئیں، عمران خان کی رہائی کے لیے ایک مضبوط آواز بنیں اور ہمارے ساتھ چلیں۔
میں ملک شہباز اور ہمارے پینل کے تمام اراکین اور میڈم ہما جمشیدکو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے محنت، دیانت اور لگن سے پی ٹی آئی اسپین کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ ماضی میں بھی بڑی آوازیں اور بڑے احتجاج اسپین سے اٹھے ہیں، اور انشاء اللہ آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔
میں نے ملک شہباز سے گزارش کی ہے کہ الیکشن کے فوراً بعد ہمیں منظم انداز میں احتجاج کا آغاز کرنا چاہیے، خاص طور پر عمران خان کی رہائی کے لیے۔ ہمیں اپنی آواز بلند کرنی ہے، کیونکہ ہماری جماعت کا وژن ہی انصاف اور حق کے لیے کھڑا ہونا ہے۔
آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب متحد رہیں اور فوری طور پر متحرک ہوں، کیونکہ ہمارے ساتھی پورے اسپین میں موجود ہیں اور سب اس جدوجہد کے لیے تیار ہیں۔
یہ پی ٹی آئی اسپین کی پوری باڈی کا واضح مؤقف ہے کہ ہم عمران خان کی قیادت اور ان کے وژن کے ساتھ بھرپور طریقے سے کھڑے ہیں، اور دن رات کھڑے رہیں گے۔
میں بطور ایک کارکن، آپ سب کا بھائی ہوں۔ جب بھی آواز دی جائے گی، میں ہر وقت آپ کے ساتھ موجود ہوں گا، ان شاء اللہ۔