اسپین میں غیر قانونی مہاجرین کی آمد میں 35 فیصد کمی، لیکن سیوتا اور میلییا میں 210 فیصد اضافہ
Screenshot
اسپین میں غیر قانونی طور پر آنے والے مہاجرین کی تعداد میں 35.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو کم ہو کر 10,224 افراد رہ گئی ہے۔ تاہم سیوتا اور میلییا میں زمینی راستے سے آمد میں 210 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔یہ اعداد و شمار وزارتِ داخلہ کی رپورٹ پر مبنی ہیں،
تفصیلات کے مطابق، 1 جنوری سے 31 مئی 2026 کے دوران مجموعی طور پر 10,224 افراد غیر قانونی طور پر اسپین پہنچے، جبکہ پچھلے سال اسی مدت میں یہ تعداد 15,769 تھی۔
سمندری راستے سے آنے والے مہاجرین کی تعداد میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اس سال 7,858 افراد سمندر کے ذریعے اسپین پہنچے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 47.6 فیصد کم ہے۔ یہ افراد مجموعی طور پر 297 کشتیوں کے ذریعے آئے۔
پیننسولا اور بیلیئرس تک پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد 4,665 رہی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سے 2,499 پیننسولا اور 2,166 بیلیئرس پہنچے۔
جزائر کینریاس میں صورتحال اس کے برعکس رہی، جہاں آنے والے مہاجرین کی تعداد میں 71 فیصد کمی ہوئی اور یہ تعداد 3,184 رہ گئی۔
سب سے نمایاں اضافہ سیوتا اور میلییا میں دیکھا گیا، جہاں زمینی راستے سے آنے والے افراد کی تعداد 2,366 تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 210 فیصد زیادہ ہے۔ سیوتا میں 2,281 افراد اور میلییا میں 85 افراد پہنچے۔
سمندری راستے سے میلییا میں 9 افراد جبکہ سیوتا میں کوئی آمد ریکارڈ نہیں کی گئی۔