الیکشن کوریج کیلئے غیرملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کیے گئے، مرتضیٰ سولنگی

اسکرین گریب

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات کی کوریج کے لیے غیرملکی میڈیا کے نمائندے پہلے ہی پاکستان میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے متعدد صحافیوں نے ویزہ کے لیے درخواستیں دی ہیں، مبصرین اور غیر ملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کیے گئے ہیں جبکہ 32 درخواستوں پر ویزے دینے کا عمل جاری ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی سے تقریباً 24 اجازت ناموں کی درخواستیں پراسس میں ہیں، میڈیا کے مختلف اداروں کی طرف سے مجموعی طور پر 174 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، غیرصحافی کیٹیگری میں صرف برطانیہ سے 25 درخواستیں پراسس میں ہیں۔

انہوں نے  مزید بتایا کہ روس کی طرف سے 8، جاپان سے13 درخواستیں پراسس میں ہیں، کینیڈا سے 5 پارلیمنٹ کے ارکان نے درخواستیں دی ہیں، کامن ویلتھ سے 5 درخواستیں پراسس میں ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بین الاقوامی صحافی اور مبصر کراچی، لاہور اور اسلام آباد کیلئے اجازت نامے لے رہے ہیں، ان 3 شہروں کے علاوہ اگر کوئی غیرملکی صحافی کسی دوسرے شہرجانا چاہے تو اس کا کیس ٹو کیس جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 20 جنوری کی تاریخ گزرنے کے باوجود اب بھی درخواستوں کو دیکھ رہے ہیں، 14 ممالک سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں، اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے