اسپین اوورسیز پاکستانیوں کی امیگریشن ریگولرائزیشن کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔سید قمر رضا

Screenshot

Screenshot

سید قمر رضا، چیئرمین بورڈ آف گورنرز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف)، اسپین میں مقیم تقریباً چالیس ہزار اوورسیز پاکستانیوں کی امیگریشن ریگولرائزیشن کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس ضمن میں وزارتِ اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ میں سیکرٹری او پی اینڈ ایچ آر ڈی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسپین میں مقیم پاکستانی شہریوں کی قانونی حیثیت کے حصول میں معاونت کے لیے جامع حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سید قمر رضا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس معاملے کو پوری سنجیدگی اور تسلسل کے ساتھ آگے بڑھاتے رہیں گے، یہاں تک کہ اسپین میں مقیم متعلقہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا عملی حل نکل آئے اور انہیں قانونی حیثیت کے حصول میں مکمل سہولت فراہم کی جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے