بارسلونا(دوست نیوز)حضور خواجہ زندہ پیر ؒ آستانہ عالیہ گھمکول شریف کا 79 واں سالانہ جشنِ عرس مبارک غلامان گھمکول شریف حاجی راجہ اسد حسین نے مسجد فیضانِ عطار بارسلونا میں منعقد کیا۔ تمام تر انتظامات کو مکمل کرنے میں خادم گھمگول شریف حاجی راجہ اسد حسین نے اہم کردار ادا کیا۔انکی معاونت انکے قریبی دیرینہ دوست محمد ادریس چوہدری، راجہ ساجد محمود، میاں عمران ساجد کے زیر نگرانی سر انجام دیے

عرس مبارک کا جشن تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت مولانا حافظ رضوان عطاری نے حاصل کی ،جبکہ نظامت کے فرائض عالمی شہرت یافتہ محمد شوکت اویسی نے بخوبی سر انجام دئیے

معروف نعت خواں صدارتی ایوارڈ یافتہ قدیر احمد خان نے آقا دو جہاں سرور کائنات کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، ویلنسیا سے تشریف لائے ہوئے معروف نعت خواں قاری زاہد لطیف نے نعتیہ کلام جبکہ منقبت اہل بیت پیش کرکے محفل میں یا علی یا علی کے نعرے لگوا دیے، نعتیہ کلام پیش کر کے تقریب کے شرکاء کے دلوں کو ایمانی نور سے منور کیا

مزہبی سوشل میڈیا کے سٹار ننھا مقرر محمد ابراہیم زاہد نے بھی حضور کی شان میں اپنے معصوم لہجے میں خطاب کر کے دلوں کو نور کی روشنی سے منور کیا
علامہ رضوان عطاری نے اولیا اللہ زندہ پیر گھمکول شرکت کی شان میں خطاب کیا

عرس مبارک میں بارسلونا ،ویلنسیا بھر سے عاشقان گھمگول شریف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
قرعہ اندازی میں خوش نصیب نوید انجم کا عمرے کا ٹکٹ نکلا اور معروف صحافی رضوان کاظمی کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عمرہ ٹکٹ حاجی راجہ اسد حسین صدر مسلم لیگ ن سپین نے اپنے دست مبارک سے پیش کرتے ہوئے عمرہ کی ادائیگی پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار خیال کیا

گھمگول شریف عرس مبارک کی تقریب کے اختتام پر آنے والے شرکاء کے لئے وسع تر لنگر خوانی کا اہتمام کیا
