پاکستان کے انتخابات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، امریکا

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے انتخابی عمل کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چاہتے ہیں اس عمل میں اظہار رائےکی آزادی کا احترام ہو۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ پرتشدد واقعات، میڈیا کی آزادی پر پابندی، انٹرنیٹ کی آزادی سمیت اظہار رائے میں رکاوٹ پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو آزادانہ، منصفانہ انتخابات سے اپنے لیڈرز کا انتخاب کرنے کا حق ہے۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ خوف، تشدد یا دھمکی کے بغیر پاکستانی عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے