سپین میں اسائلم کی اپوئنٹمنٹ بیچنے والی 28 سالہ خاتون آلیکانتے کے قصبے تاؤلادا سے گرفتار

بارسلونا(دوست نیوز)سپین میں اسائلم کا سیتا یعنی اپوئنٹمنٹ بیچنے والی ایک 28 سالہ خاتون کو آلیکانتے کے قصبے تاؤلادا سے گرفتارکرلیا ہے جو سیتا یعنی اپوئنٹمنٹ بیچنے کا 100 یورو وصول کرتی تھی۔نیشنل پولیس نےتقریباً تیس افراد کی شناخت کی شناخت کی ہے جو اس خاتون سے اپوائنٹمنٹ خرید چکے تھے جبکہ امکان ہے سیتا خریدنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔گرفتار خاتون پر دستاویزات میں جعلسازی اورفراڈ کے جرائم کا الزام ہے۔