ہمارے پاس مزاحمتی بیانیہ نہیں تھا، خرم دستگیر
پاکستان مسلم لیگ ن کے شکست خوردہ امیدوار خرم دستگیر نے تسلیم کیا ہے کہ ہمارے پاس مزاحمتی بیانیہ نہیں تھا، پنجاب کا ووٹرز مزاحمت چاہتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کافی امیدوار کامیاب ہوکر آئے ہیں، یہ عوام کا ری ایکشن ہے۔
انہون نے کہا کہ ان ارکان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، چاہے وہ حکومت کا حصہ بنیں یا اپوزیشن کا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تو کوشش ہے کہ وزیراعظم اور صدر دونوں ہمارے ہوں۔
اے این پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے جذبات میں آکر پی ٹی آئی کے حمایتی امیدواروں کو ووٹ دیا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے تیسری بار بھی سارا نزلہ خیبر پختونخوا پر گر گیا، غیر متوقع نتائج سے لگتا ہےکہ دال میں کچھ نہ کچھ کالا ہے۔