اسپین نیشنلٹی کےامتحان کیلئے نیا ایڈیشن لانچ

بارسلونا(دوست نیوز)سپین کے ادارے انسی ٹیوٹ سربانتے نے 2025 میں نیشنلٹی کے امتحان کیلئے "ثے ثے اٰس آے”امتحان کیلئے نیا ایڈیشن لانچ کیا ہے،نئے "ثے ثے ایس اے” امتحان میں 2024 ورژن کے مقابلے میں 25 پرسنٹ نئے سوالات شامل کئے گئے ہیں۔”ثے ثے ایس اے” امتحان کانسٹی ٹیوشن یعنی ملکی آئین، ملکی کلچر،ہسٹری اور جغرافیہ پر مشتمل ہوتا ہے۔نئے "ثے ثے ایس اے” امتحان کا نیا ایڈیشن "انسٹی ٹیوٹ سربانتے کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔