بلاول نے جمہوریت کا علم سربلند رکھا ہے، فیصل کریم کنڈی
سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت کا علم سربلند رکھا ہے۔
اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو بحران سے نکال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
سیکریٹری اطلاعات پی پی کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو شہید کے بعد بلاول بھٹو زرداری چاروں صوبوں کی زنجیر ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف علی زرداری وفاق کی سلامتی کے علامت ہیں، ملک کی سلامتی، پارلیمنٹ کی بالادستی ہمارا بنیادی اصول ہے۔