چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا گرفتار

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ—فائل فوٹو

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عبدالواسع نے ایکس پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں ان کی کردار کشی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عبدالواسع کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے باقی کرداروں کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ باقی ملوث افراد کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے