Screenshot
سابق ہسپانوی فٹ بال اسٹار جوان کیپڈیویلا کو امریکہ میں داخلے سے روک دیا گیا!
اسپین کو ورلڈ کپ اور یورو کپ جتوانے والے سابق لیجنڈ کھلاڑی جوان کیپڈیویلا (Joan Capdevila) کو امریکہ نے فائنل میچ دیکھنے کے لیے ویزا (ESTA) دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کی وجہ ان کا 10 سال قبل ایران میں ایک چیریٹی میچ کھیلنا بنی۔ کیپڈیویلا نے سوشل میڈیا پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کیا اور لکھا: "مجھے ویزا دینے سے منع کر دیا گیا ہے، کوئی میری مدد کرے! میں اپنے بچوں کے ساتھ 2010 کے ساتھیوں اور اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے وہاں جانا چاہتا تھا، یقین نہیں آتا کہ مجھے روکا جا رہا ہے۔”
