Screenshot
گجرات(مظہر حسین راجہ)گجرات فارن افس کے ڈیسک سے آپوستیا کی سٹیمپ کے 30 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے تک ڈیمانڈ کیے جاتے ہیں۔ اوورسیز کے وزیر بھی گجرات کے ہیں اور گجرات کے لوگ ویسے بھی اپنے اپ کو بڑے اعلی درجے پر فائز سمجھتے ہیں مگر رشوت خوروں کو یہ کنٹرول نہیں کر سکتے۔ مجھ سے کئی لوگ رابطہ کر چکے ہیں کہ بھائی جان کوئی سفارش ڈھونڈ دو ہم سے پیسے مانگے جا رہے ہیں۔ ویسے گجراتی لوگ بہت سخت دل سمجھے جاتے ہیں اور اپنے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ لڑنے جھگڑنے میں ان کی کوئی مثال نہیں مگر حیرت ہے کہ ایک افسر کو لگام نہیں ڈال سکتے، جتنا خاموش رہیں گے انے والے وقت میں یہ اپ کو اتنا ہی دبائیں گے۔
ادھر سپین ایمبیسی اسلام آباد میں پیپر جمع کروانے کی لاکھوں میں رشوت کورئیر سروسز میں طلب کی جاتی ہے اس کا اپ کے پاس آسان جواب ہوتا ہے کہ یہ سپین حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے، حالانکہ وہ بھی پاکستان میں رشوت وصول کی جا رہی ہے جو کہ پاکستانی اداروں کے دائرہ اختیار میں ہے۔
آب بتائیں کیا گجرات فارن افس کا ڈیسک حکومت پاکستان کے ماتحت ہے، تو پھر یہاں کس چیز کے پیسے ڈیمانڈ کیے جا رہے ہیں۔ اگر اپ کی فیملیز کو بھی گجرات ڈیسک افس پر پریشانی کا سامنا ہے تو کمنٹ کیجئے اور میرے اس نمبر پر واٹس ایپ کیجیے 631276431 تاکہ گجرات فارن افس ڈیسک کے خلاف شکایت کی جائے اور اگر ادارے بات نہ سنیں تو وفاقی محتسب اسلام اباد کو شکایت کی جائے اور نااہل افسران کی جواب طلبی کی جائے اور ان کا اتنا پیچھا کیا جائے کہ ان کو نوکریوں سے فارغ کروایا جائے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم باقاعدہ شکایت درج نہیں کرواتے صرف سوشل میڈیا پر شور کرتے ہیں۔
