اسپین کے علاقے المیریا میں خوفناک جنگلاتی آگ کے دوران پاکستانی شہری وحید ممتاز گجرات سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے 720 بکریوں کے ریوڑ کو بچا کر انسانیت اور بہادری کی شاندار مثال قائم کر دی۔ جب آگ کے شعلے فارم کے قریب پہنچے تو وحید اپنے بھائی کے ساتھ آگ کے بیچوں بیچ گئے اور صرف ایک کمزور پانی کی نلی اور بالٹی کی مدد سے آگ کا مقابلہ کرتے ہوئے تمام جانوروں کو محفوظ نکال لیا۔

وحید نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی جہاں بھی رہتے ہیں، محنت، ہمت اور وفاداری سے اپنا اور اپنے وطن کا نام روشن کرتے ہیں۔ ان کی بہادری کی کہانی اسپین کے بڑے میڈیا اداروں تک پہنچی اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

یہ واقعہ اسپین کے لاس گالیاردوس المیریا میں لگنے والی تباہ کن جنگلاتی آگ کے دوران پیش آیا، جس میں تقریباً 7 ہزار ہیکٹر رقبہ جل گیا جبکہ 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حکومتِ اسپین نے اس آگ کو ملک کی تاریخ کی تین سب سے خطرناک آتشزدگیوں میں شمار کیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور بحالی کا کام جاری ہے۔ پاکستانی نوجوان نے ثابت کر دیا کہ بہادری، محبت اور ذمہ داری کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
ہ
