چوہدری وسیم الدین وڑائچ  مرحوم کی روح  کے ایصال ثواب کیلئے ختم قرآن خوانی

41efb288-6714-4eac-b898-0d65a0ee8c7b

بارسلونا(دوست نیوز)معروف سماجی اور سیاسی رہنماء چوہدری کلیم الدین وڑائچ، چوہدری نعیم الدین وڑائچ ،چوہدری علیم الدین وڑائچ کے بڑےبھائی چوہدری وسیم الدین وڑائچ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب اسلامک سینٹر منہاج القرآن بارسلونا میں منعقد ہوئی۔

جس میں علامہ مفتی اعجاز اعوان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی زندگی انسان کی زندگی کا پہلا مرحلہ ہے جو وجود انسانی کی صورت میں ہے اور موت اس پہلے مرحلے کے اختتام  کانام ہے۔یہی موت زندگی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے اور وہ آخرت ہے۔اس لیے موت کو عدمی وجود نہیں بلکہ ایک امر وجودی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موت روح اور بدن کا تعلق ختم  کرکے روح کو ایک مکان سے دوسرے مکان  میں منتقل کرنے کا نام ہے ،جس طرح حیات ایک حال ہے جو جسم ِانسانی  پر طاری ہوتا ہے اسی طرح موت بھی ایک ایسا ہی حال ہے جو انسان پر طاری ہوتا ہے۔

معروف نعت خواں عبدالقدیر خان نے موقع کی مناسبت سے عارفانہ کلام پیش کیا۔سلام کے بعد علامہ مفتی اعجاز اعوان قادری نے دعا کرائی۔ختم کے بعد شرکاء کی تواضع تبرک سے کی گئی۔اس موقع چوہدری سلیم لنگڑیال،چوہدری امتیاز لوراں،چوہدری امجد آف تھلہ،علی رشید بٹ،چوہدری عمران آف چھوکر کلاں ،چوہدری ساجد گوندل،چوہدری ارشد ساہی،چوہدری اصغر،چوہدری عبدالغفار مرہانہ،محمد اقبال چوہدری،مہر عمران اختر،مہر فرحان اختر،سجاد بٹ اور دیگر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے