قونصل خانہ بارسلونا کے زیر اہتمام مسیحی کمیونٹی کے اعزاز میں کرسمس تقریب،قونصل جنرل مراد علی وزیر کا مکمل خطاب

بارسلونا(دوست نیوز)قونصل خانہ بارسلونا کے زیر اہتمام مسیحی کمیونٹی کے اعزاز میں کرسمس تقریب،قونصل جنرل مراد علی وزیر نے مسیحی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا اور کرسمس کی مبارک باد دی
قونصل جنرل مراد علی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو میری طرف سے، میری ٹیم کی طرف سے، گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے، اور قونصلیٹ جنرل کی طرف سے، اور پاکستانی کمیونٹی بارسلونا کی طرف سےپیشگی،ہیپی کرسمس اور ہیپی نیوائیر مبارک ہو

انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر میرا یہ ماننا ہے کہ ہم سب برابر ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں اور جس طرح قائد نے فرمایا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد نہ کوئی عیسائی ہے، نہ کوئی ہندو ہے، نہ کوئی مسلمان ہے ہر بندے کو اپنے مذہب کی، اپنے چرچ کی، مسجد میں جانے کی پوری آزادی ہے تو اسی طرح ہم قونصل خانہ میں ہماری پالیسی ہے کہ ہم بلا تفریق، بلا رنگ نسل اور مذہب کوئی تفریق نہیں کرتے سب کی خوشیوں اورسب کے دکھ درد میں برابر شامل ہوتے ہیں اور آپ کو اس قونصلیٹ میں پورا پورا حق ہے یہ آپ کا قونصلیٹ ہے اس میں کسی قسم کی ڈسکریمنیشن نہیں ہے، میں نے صرف یہی کوشش کی ہے کہ ہماری جتنی بھی عیسائی برادری ہے جو بارسلونا میں بہترین ہے حالانکہ لوگ ان کو اقلیت بولتے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ یہاں ہم اقلیت میں ہیں یہ لوگ اکثریت میں ہیں تو ہمیں ان کے بہترین تعلقات کو استعمال کر کے ہم اپنے ملک کو مزید ترقی دے سکتے ہیں۔

یقین ہے کرسمس کا پیغام محبت ،آمن اور باہمی بھائی چارے کا ہے۔ موجودہ دور میں جتنی مشکلات آئی ہیں جتنے مسائل ہوئے ہیں ہمارے ملک میں ہے یا دنیا کی کسی کونے پر ہے کہیں پر بھی آپ دیکھ لیں وہاں ہمیں اسی چیز کی ضرورت ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ بلا رنگ و نسل بلا مذہب بلا کسی تفریق رہ سکیں اور ایک دوسرے کو برداشت کر سکیں اور اس برداشت کیلئے ضروری ہے انٹر فیتھ ہارمنی ضروری ہے

انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی تقریبات میں شریک ہو سکیں ایک دوسرے کو سمجھ سکیں ایک دوسرے کی مساجد اور چرچز کا وزٹ کر سکیں اور آپ کو پتہ چل جائے گا کہ بنیادی طور پر سارے مذاہب جو ہیں وہ ہمارے قرآن میں بہت کلیئر پرنسپل ہے ۔میرا دین میرے لئے ہے آپ کا دین آپ کے لئے ہے تو ہم بھائیوں کی طرح رہ سکتے ہیں آپ اپنے دین پر رہیں میں اپنے دین پر رہوں گا مجھے آپ کے دین سے غرض نہیں آپ کو میرے عقیدے سے غرض نہیں
کیا آپ کو پتہ ہے کہ میں نے صبح کی نماز پڑھی ہے کہ نہیں پڑھی، میں نے روزہ رکھا ہے،کہ نہیں رکھا۔یہ میرے اللہ کو پتہ ہے اور میرا عقیدہ میرے اللہ کے ساتھ ہے
آپ لوگوں سے بھی یہی کوشش تھی کہ کرسمس کا موقع ہے ہمارے جتنی بھی عیسائی برادری ہے عیسائی بہن بھائی ہیں ان کو ہم ایڈوانس میں یہ تقریب کر کے ان کو اپنے ساتھ ہونے کا یقین دلا سکیں کہ آپ ایک کمیونٹی کا شخص ہیں اور میرے لئے اتنے ہی اہم ہیں جتنے کوئی اور ہوسکتا ہے۔وہ مسلمان ہے، شعیہ ہے، سنی ہے دیوبندی ہے، جو بھی ہے جتنا وہ میرے لئے اہم ہو سکتا ہے یہ قونصلیٹ بلا کسی رنگ و نسل، بلا کسی تفریق آپ سب کے ساتھ ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم آپ کی خدمت کریں گے اور اس طریقے سے کریں گے کہ ہم آپ کو عزت دے سکیں آپ کو احترام دے سکیں تو یہی میسج تھا۔
کسی بھی مذہبی تقریب کو منعقد کرنا بڑا مشکل کام ہوتا ہے،نارملی کرسمس کی تقاریب موسٹلی آپ چرچز میں کرتے ہیں اور وہاں پہ اپنا ایک رنگ ہوتا ہے ہم نے کوشش کی کہ آپ کو اس طرح کا ماحول پیش کرسکیں یہ ایک کوشش ہے اور انشاءاللہ ہم اس سے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے تو آپ سب کو خاص طور پر آپ ہمارے بہن بھائی ہیں آپ ہماری کمیونٹی کا بڑا سرمایہ ہیں ہمارے ملکی نمائندے ہیں آپ کو بہت بہت کرسمس مبارک ہو اور آنے والے سال آپ سب کیلئے خوشیں لائیں