Screenshot
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل شکیرا اور برنا بوائے کے تاریخی ہاف ٹائم شو کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، جبکہ ریہرسل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
شکیرا نے انسٹاگرام پر ریہرسل کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا”اتوار کے لیے تیار ہیں، ورلڈ کپ فائنل میں ملاقات ہوگی!”
فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار سپر باؤل طرز کا خصوصی ہاف ٹائم شو پیش کیا جائے گا، جس میں شکیرا اور برنا بوائے آفیشل ورلڈ کپ ترانے پر پرفارم کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس شاندار تقریب میں جسٹن بیبر، میڈونا، بی ٹی ایس، گستاوو ڈوڈامل، پی ایس 22 کورس، کولڈ پلے کے ارکان، سیسمی اسٹریٹ اور دی مپٹس کے مقبول کردار بھی شرکت کریں گے، جس سے یہ ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے تفریحی شوز میں شمار کیا جا رہا ہے۔
کیا آپ فائنل سے زیادہ ہاف ٹائم شو کے لیے پُرجوش ہیں یا میچ کے لیے؟
