بادالونا میں B9 سے بے دخل افراد C-31 کے نیچے خیمہ زن، میئر البیول نے خیمے ہٹانے کا اعلان کر دیا

IMG_6781

بادالونا میں پرانے انسٹیٹیوٹ B9 سے بے دخل کیے گئے افراد نے بارش سے بچنے کے لیے C-31 شاہراہ کے نیچے خیمے لگا کر رات گزاری۔ میئر زاویئر گارسیا البیول نے واضح کیا ہے کہ شہر میں کیمپنگ کی اجازت نہیں اور خیمے ہٹائے جائیں گے، اگرچہ بارش کے باعث وقتی نرمی برتی جا رہی ہے۔ سماجی تنظیموں نے عارضی پناہ کے لیے اس مقام کا انتخاب کیا تھا۔بدھ کی صبح B9 سے بے دخلی کے بعد یہ تیسری رات ہے جو یہ افراد کھلے آسمان تلے گزار رہے ہیں

 میئر نے بے دخلی پر ہونے والی تنقید اور “ادارہ جاتی نسل پرستی” کے الزامات کا براہ راست جواب دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا بلدیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر عمارت پر قابض 400 افراد کو گھر فراہم کرے یا ہوٹل میں ٹھہرائے۔ ان کے بقول، وسائل محدود ہیں اور ہر کسی کو جگہ دینا ممکن نہیں

میئر کے مطابق، B9 میں رہنے والے تقریباً 30 سے 40 افراد سوشل سروسز کے زیرِ نگرانی تھے اور بے دخلی کے دن دس سوشل ورکرز پر مشتمل ٹیم موجود تھی، مگر صرف پچاس کے قریب افراد ہی مدد کے لیے آگے آئے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اس جگہ پر ایک پولیس اسٹیشن تعمیر کیا جانا ہے، کیونکہ یہ علاقہ سماجی مسائل اور غیر قانونی بجلی کنکشن جیسے مسائل سے دوچار ہے، جن کا حل ضروری ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے