بارسلونا میں متنازعہ کرسمس موٹر بائیک پریڈ،سٹی محتسب کا بلدیہ بارسلونا سے پریڈ روکنے کا مطالبہ

Screenshot

Screenshot

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا میں کرسمس کے موقع پر ہونے والی متنازع موٹر بائیک پریڈ پاپانوئیلادا موتیرا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی۔ اتوار کی شام تقریباً دو ہزار موٹر سائیکل سواروں نے اس پریڈ میں حصہ لیا، جن میں سے بیشتر نے سانتا کلاز کا لباس پہن رکھا تھا، جبکہ موٹر سائیکلیں کرسمس کے رنگوں اور سجاوٹ سے آراستہ تھیں۔

یہ پریڈ شام پانچ بجے مونت جوئیک پہاڑی سے شروع ہوئی اور پلاسا ایسپانیا، گران ویا، پاسیج دے گراسیا، پلاسا کاتالونیا، ویا لائیتانا اور بارسلونیتا سے ہوتی ہوئی ، ڈبلیو ہوٹل کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔

اگرچہ منتظمین اس ایونٹ کو ایک خیراتی سرگرمی قرار دیتے ہیں، لیکن ہر سال کی طرح اس بار بھی اس پر شدید اعتراضات سامنے آئے۔ بارسلونا کے سٹی محتسب نے سٹی کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ اس تقریب کو روکا جائے، ان کا کہنا ہے کہ اس سے ماحولیات، ٹریفک اور شہری نقل و حرکت پر منفی اثرات پڑتے ہیں اور عوامی صحت اور سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

پریڈ کے دوران بڑی تعداد میں شہریوں اور سیاحوں نے سڑکوں کے کنارے کھڑے ہو کر مناظر دیکھے اور تصاویر بنائیں۔ دوسری جانب مقامی پولیس نے ٹریفک کے بہاؤ کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی تاکہ شہری زندگی کم سے کم متاثر ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اسی ایونٹ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک سو تہتر جرمانے عائد کیے گئے تھے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سال بھی صورتحال پر کڑی نظر رکھی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے