گریٹا تھنبرگ لندن میں فلسطینی حامی تنظیم کی حمایت پر گرفتار

Screenshot

Screenshot

لندن(دوست نیوز)ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو منگل کے روز لندن میں ایک بار پھر حراست میں لے لیا گیا۔ اس مرتبہ ان کی گرفتاری فلسطین کے حق میں سرگرم ایک ممنوعہ گروہ “ایکشن فلسطین” کے کارکنوں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے پر عمل میں آئی۔

برطانوی پولیس کے مطابق تھنبرگ نے اسرائیل سے منسلک ایک انشورنس کمپنی کے دفتر کے باہر احتجاج کے دوران حمایت میں پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا۔ اسی کارروائی کے دوران مزید دو افراد کو بھی گرفتار کیا گیا، جنہوں نے مذکورہ عمارت کی بیرونی دیوار کے ساتھ اپنے جسم چپکا کر احتجاج کیا۔

یہ احتجاج لندن میں واقع ایسپن انشورنس کے دفاتر کے سامنے کیا گیا، جسے مظاہرین اسرائیل سے وابستہ ادارہ قرار دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں گریٹا تھنبرگ کو دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرہ عوامی نظم و ضبط کے قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جبکہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔ اس واقعے پر گریٹا تھنبرگ یا ان کے نمائندوں کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے