بارسلونا میٹرو کا تہواروں کے دوران خصوصی شیڈول جاری

Screenshot

Screenshot

بارسلونا(دوست نیوز)ٹرانسپورٹس میٹروپولیٹنز ڈی بارسلونا (TMB) نے کرسمس اور نئے سال کے موقع پر میٹرو اور بس سروس کے خصوصی اوقات کا اعلان کر دیا ہے اور شہریوں کو تہواروں کے دوران سفر کے لیے میٹرو استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

TMB کے مطابق، نئے سال کی رات (31 دسمبر) کو بارسلونا میٹرو پوری رات چلتی رہے گی، میٹرو سروس 31 دسمبر کی صبح 5 بجے شروع ہو کر 1 جنوری کی رات 12 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

جبکہ کرسمس کی رات (24 دسمبر) کو میٹرو سروس رات 11 بجے ختم کر دی جائے گی۔

TMB کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 24 دسمبر کی رات بسوں کی آخری روانگی رات 10 بجے ہوگی۔ اس کے برعکس کرسمس (25 دسمبر)، سانت ایستے (26 دسمبر) اور شبِ عیدِ میلادِ مسیح (نائٹ آف کنگز) کے موقع پر میٹرو صبح 5 بجے سے رات 2 بجے تک چلتی رہے گی۔

جبکہ یومِ عیدِ میلادِ مسیح (6 جنوری) کو آخری ٹرینیں رات 12 بجے روانہ ہوں گی۔

TMB نے بتایا کہ تہواروں کے دوران میٹرو سروس میں معمول کے مقابلے میں 7.4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، خاص طور پر لائن 1، 2 اور 3 پر، جہاں ہفتہ وار تعطیلات اور کھلے تجارتی مراکز کے باعث مزید ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

بس نیٹ ورک میں بھی روزانہ کی ضروریات کے مطابق زیادہ گنجائش والی آرٹی کیولیٹڈ بسیں شامل کی جائیں گی۔ تاہم بارسلونا بس ٹورسٹک کی سروس کرسمس اور نئے سال کے دن بند رہے گی۔

TMB نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رش اور ٹریفک سے بچنے کے لیے تہواروں کے دوران زیادہ سے زیادہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے