اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کے اندر اچانک تشدد کا واقعہ،چاقوکے وار سے ایک شخص زخمی

39

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا کے لا ساگريرا-میریدیانا اسٹیشن پر ایک کھڑی ٹرین کے اندر اچانک تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص کو چاقو مار کر شدید زخمی کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد دو شمالی افریقی نژاد افراد تیزی سے موقع سے فرار ہو گئے۔

موسوس دی اسکوادرا اور گواردیا اربانا نے فوری کارروائی کی، مگر ملزمان ہجوم کا فائدہ اٹھا کر نکل گئے۔ زخمی شخص کو ایمرجنسی میڈیکل سروس نے فوری طبی امداد دی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ حملہ آوروں کے پاس چاقو کے علاوہ ایک سیکیورٹی لاٹھی بھی تھی، جو ممکنہ طور پر اسٹیشن کے کسی گارڈ سے چھینی گئی تھی۔

پولیس ویڈیو کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔ واقعے نے بارسلونا کے پبلک ٹرانسپورٹ میں بڑھتی ہوئی عدم تحفظ کی فضا اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کرنے کی ضرورت کو پھر اجاگر کر دیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے