ٹیکسی سے متعلقہ قانون کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ مختلف حکومتوں اور جماعتوں کے مشترکہ عمل کا نتیجہ ہے، تیتو آلواریز

WhatsApp Image 2026-01-01 at 00.17.38 (2)

بارسلونا میں ٹیکسی یونین ایلیٹ ٹیکسی کے ترجمان تیتو آلواریز نے اس مجوزہ قانون کا بھرپور دفاع کیا ہے جو 2026 میں کاتالان پارلیمنٹ میں منظور ہو سکتا ہے اور جس کے نتیجے میں شہری حدود میں وی ٹی سی سروسز محدود یا ختم ہو سکتی ہیں۔ ان کے مطابق یہ قانون کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ مختلف حکومتوں اور جماعتوں کے مشترکہ عمل کا نتیجہ ہے اور اس کا مقصد عوامی ٹرانسپورٹ کے منظم ماڈل کا تحفظ ہے۔

آلواریز کا کہنا ہے کہ قانون ٹیکسی کو غیر معمولی فائدہ نہیں دیتا بلکہ ضابطہ بندی کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے وی ٹی سی کمپنیوں کے ساتھ اتفاق رائے کو ناممکن قرار دیا اور عدالتوں میں چیلنج کو معمول کی بات کہا۔ ان کے مطابق قانون مارچ 2026 سے پہلے منظور ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی قانون سازی کے تحت ٹیکسی اور وی ٹی سی ڈرائیوروں کے لیے یکساں امتحانات اور لسانی شرائط ہوں گی، جس میں کاتالان اور ہسپانوی زبان پر عبور لازم ہو گا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ کچھ ٹیکسی ڈرائیور زبان کے امتحانات دینے سے گریزاں ہیں۔ ایلیٹ ٹیکسی کم از کم B2 سطح کے زبان امتحان کی حامی ہے۔

آلواریز کے مطابق قانون نافذ ہونے کے بعد بھی فوری طور پر سروسز میں کمی نہیں آئے گی کیونکہ دو سے تین سال کی مہلت دی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکسی ایک عوامی خدمت ہے اور ڈرائیوروں کو ہر مسافر کو ترجیحی بنیاد پر سروس فراہم کرنا ہو گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے