2026 میں کاتالونیا کا پہلا بچہ پیدا: ایندر مونوز آدان، سبادیل میں پیدا ہوا

WhatsApp Image 2026-01-01 at 16.03.32

بارسلونا، 1 جنوری 2026 میں کاتالونیا نے نئے سال کا استقبال ایندر مونوز آدان کی پیدائش کے ساتھ کیا، جو کمیونٹی میں 2026 کا پہلا بچہ ہیں۔ یہ پیدائش آج صبح 12:38 بجے ہسپتال پارک تاؤلی میں ہوئی۔

ایندر کے والدین سابادل کے رہائشی ہیں، ہسپتال کی تصدیق کے مطابق یہ 2026 میں کاتالونیا میں پہلا رجسٹر شدہ بچہ ہے اور روایت کے مطابق پہلا بچہ نئے سال کا علامتی آغاز مانا جاتا ہے۔

سابادیل کے بعد کاتالونیا کے دیگر علاقوں میں بھی پیدائشیں ہوئی۔ صبح 12:41 بجے سانت جوآن دی دیو ہسپتال، مانریسا میں سیرہ پیدا ہوئیں، جن کے والدین ویولیتا اور جوآن ہیں۔ ایک منٹ بعد، صبح 12:42 بجے ہسپتال سانتا کیتارینا، سالٹ میں آلدا جوانا پیدا ہوئیں، والدین کلودیا اسابیل اور میشل ہیں۔

بارسلونا میٹروپولیٹن علاقے میں پہلا بچہ صبح 12:49 بجے ہسپتال سانت جوآن دی دیو بارسلونا میں پیدا ہوا، جس کا وزن 3.4 کلوگرام تھا۔ والدین ایچ اسپیتالیت دی یوبریگات کے رہائشی ہیں۔ بارسلونا شہر میں پہلا بچہ صبح 4:48 بجے ہسپتال ہیبرون میں پیدا ہوا، جس کا نام گُرناباب سنگھ ہے۔

صبح 3:30 بجے تورتوسا ہسپتال میں ایشاقہ سوانے پیدا ہوئیں، والدین روکیتس کے رہائشی ہیں۔ صبح 8:28 بجے سانت پاو ہسپتال، تارراگونا میں مارکوس گلیندو دومنگیز پیدا ہوئے، والدین شہر کے رہائشی ہیں۔ چند منٹ بعد 8:36 بجے پینیدیس کے ہسپتال دیل ویندرل میں نادر پیدا ہوئے، والدین کلافیل کے رہائشی ہیں۔

لیریدا علاقے میں پہلا بچہ صبح 7:02 بجے ہسپتال ویلانوا میں اوسید موساؤئی ال ایرباؤئی پیدا ہوئے، والدین لا گرانجا دی ایسکارپ کے رہائشی ہیں۔ آخر میں، صبح 11:25 بجے آلت پیرینیو ای اَران میں فونداسیو سانت ہسپتال،میں ایڈن ڈیوڈ پیدا ہوئے، والدین بھی اسی شہر میں رہائش پذیر ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے